Inayaat Lyrics by Arooj Aftab
کچھ تو دنیا کی عنایات نے دل توڑ دیا
اور کچھ تلخی حالات نے دل توڑ دیا
ہم تو سمجھے تھے کہ برسات میں برسے گی شراب
آئی برسات تو برسات نے دل توڑ دیا
دل تو روتا رہے
اور آنکھ سے آنسو نہ بہے
عشق کی ایسی روایات نے دل توڑ دیا
وہ میرے ہیں
مجھے مل جائیں گے
آ جائیں گے
وہ میرے ہیں
ایسے بے کار خیالات نے دل توڑ دیا
کچھ تو دنیا کی عنایات نے دل توڑ دیا
- Song Title:
- Performed by:
- Written by:
- Genre:
- Album:
- Release Date: